اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز) جماعت اسلامی خواتین ونگ کا فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پریس کلب کے باہر مظاہرہ پاکستانی خواتین فلسطین بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں شاہدہ فیصل مظاہرے میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی مظاہرہ میں خواتین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھےتھےجس پر اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے اس موقع پر امیر خواتین جماعت اسلامی اوکاڑہ شاہدہ فیصل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خواتین فلسطینی بہن، بھائیوں کے ساتھ ہے دنیا اسرائیلی ظلم وبربریت کا نوٹس لے۔تمام مسلم ممالک مشترکہ حکمت عملی بنائے اور غزہ کے شہریوں پر بمباری بند کی جائے۔ پاکستانی حکمران فل فور فلسطینی بہن بھائیوں کے لیے کوئی اقدام اٹھائے۔