بیجنگ (یواین پی ) “بیلٹ اینڈ روڈ” انٹرپرینیور کانفرنس بد ھ کے روز بیجنگ میں منعقد ہوئی ، اور تقریباً 300 صنعتی و کاروباری اداروں کے نمائندوں نے اس موقع پر تعاون کا عندیہ ظاہر کرتے ہوئے دستخط کیے۔ دستخط کردہ منصوبوں کی تعداد اور مجموعی مالیت کے لحاظ سے یہ گزشتہ انٹرپرینیورز کانفرنس سے کہیں زیادہ ثابت ہوئی ہے، جس میں “بیلٹ اینڈ روڈ” پر بین الاقوامی تعاون میں فعال طور پر حصہ لینے والی چینی اور غیر ملکی کاروباری کمیونٹیز کے ثمرات کا مکمل مظاہرہ کیا گیا، اور “بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر میں صنعتی اور تجارتی قوتوں کا پختہ اعتماد ظاہر ہوا۔ دستخطوں کی تقریب میں ، دستخط شدہ کاروباری اداروں کی بڑی تعداد کی وجہ سے ، چینی اور غیر ملکی کاروباری اداروں کے تقریباً 300 نمائندوں نے 15 کھیپبوں میں معاہدے پر دستخط کیے۔ دستخط شدہ تعاون کے منصوبوں میں 68 ممالک اور علاقوں کا احاطہ کیا گیا ہے جن میں بنیادی ڈھانچہ، صاف توانائی، مصنوعی ذہانت، بائیو میڈیسن، مالیاتی خدمات، جدید زراعت، ریل ٹرانزٹ اور دیگر شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔