چائنا میڈیا گروپ اور فرانسیسی پروفیشنل فٹ بال لیگ کے درمیان تعاون کی یادداشت پر دستخط

Published on October 24, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 132)      No Comments

بیجنگ (یو این پی) پیرس میں، چائنا میڈیا گروپ اور فرانسیسی پروفیشنل فٹ بال لیگ نے مشترکہ طور پر ایونٹس کی میزبانی کرنے،اس صنعت کے تبادلوں کو فروغ دینے اور فٹ بال کے لیے نوجوانوں صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر شین ہائی شیونگ اور فرانسیسی پروفیشنل فٹ بال لیگ کے چیئرمین ونسنٹ لیبرونا نے معاہدے پر دستخط کیے۔اگلے سال چین اور فرانس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ چائنا میڈیا کروپ اور فرانسیسی پروفیشنل فٹ بال لیگ، سربراہان مملکت کی ملاقات کے دوران صدر شی جن پھنگ اور صدر ایمینوئیل میکرون کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ابتدائی مشاورت کی بنیاد پر اس جامع معاہدے تک پہنچے ہیں ۔ونسنٹ لیبرونا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، شین ہائی شیونگ نے کہا کہ فٹ بال کا کھیل دنیا میں نمبر ایک ہے اور کھیلوں کے تبادلے عوام اور ثقافتی تبادلوں کا ایک اہم حصہ ہیں۔ فرانسیسی پروفیشنل فٹ بال لیگ ، ایونٹ کے آپریشن ،پروموشن، اور فٹ بال ٹیلنٹ ٹریننگ وغیرہ میں بھرپور تجربہ رکھتی ہے۔ فرانسیسی فٹ بال لیگ نے عالمی توجہ حاصل کی ہے اور چینی شائقین بھی اس سے بہت لگاو رکھتے ہیں ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题