سیری(یو این پی ) کھوئی رٹہ مین بازار کی سڑک خستہ حالی کا شکار میلاد چوک تا دفتر محکمہ برقیات مین بازار کی سڑک کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی تاجروں نے کئی بار احتجاج کیا لیکن آج تک شنوائی نہ ہوئی بارش ہوتے ہی محکمہ برقیات کے دفتر کے سامنے سڑک تالاب کا منظر پیش کرتی ہے کچھ عرصہ قبل اپنی مدد آپ کے تحت سڑک پر کچرا ڈال کر اس کو بیلنس کیا گیا تاکہ سڑ ک پر پانی نہ رکے لیکن حلقہ کھوئی رٹہ سے 2 ممبرا اسمبلی ہونے کے باوجود مین بازار کی سڑک کے ایک چھوٹے سے حصے کو تعمیر کرنا تو دور کی بار پیچ ورک کا کام تک نہ ہو سکا تاجروں، راہ گیروں اور شہریوں کا کہنا ہے کہ تبدیلی کے دعوے لے کر آنے والی حکومت گزرے دو سالوں میں مین بازار کی سڑک کا ایک چھوڑا سا حصہ تک تعمیر نہیں کر سکی حلقہ سے دو ممبران اسمبلی ہونے کے باوجود بھی شہر کا یہ حال ہے نہ ٹریفک نظام کا کوئی وارث ہے نہ سڑکوں کی حالت پر کوئی غور کرنے والا ہے الٹا عوام پر بجلی بلات میں ٹیکسز کی بھرمار کر کے غریب عوام کو فاقوں پر مجبور کیا جا رہا ہے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ مین بازار میلاد چوک تا دفتر محکمہ برقیات کی سڑک کے اس چھوٹے سے حصہ کو فوری تعمیر کیا جائے۔