چائنا میڈیا گروپ ، چین-یونان مرکز برائے تہذیبوں کے باہمی استفادے اور بین الاقوامی اولمپک اکیڈمی میں تعاون پر اتفاق

Published on October 30, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 169)      No Comments

بیجنگ (یو این پی) چائنا میڈیا گروپ نے چینی اور یونانی تہذیبوں کے مابین تبادلوں اور باہمی سیکھنے اور اولمپک جذبے کو فروغ دینے کے لئے چین -یونان مرکز برائےتہذیبوں کے باہمی استفادے اور بین الاقوامی اولمپک اکیڈمی کے ساتھ تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کیے۔ یونان کے وزیر اعظم کریاکوس مٹسوٹاکس نے چائنا میڈیا گروپ اور بین الاقوامی اولمپک اکیڈمی کے درمیان متعلقہ معاہدوں پر دستخط کرنے پر مبارکباد دی۔ چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے چین یونان مرکز برائے تہذیبوں کے باہمی استفادے کی یونانی کونسل کے چیئرمین ویلویڈاکس اور بین الاقوامی اولمپک اکیڈمی کے صدر کوویلوس کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کیے۔ یونان میں چین کے سفیر شیاؤ جون نے دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔ چین یونان مرکز برائے تہذیبوں کے باہمی استفادہ کی یونانی کونسل کے چیئرمین کے ساتھ اپنی بات چیت کے دوران شین ہائی شیونگ نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ دونوں ممالک کے عوام کے مابین تفہیم اور باہمی اعتماد کو بڑھانے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے گہری اور دیرینہ تہذیبی طاقت پیدا کرنے کے لئے چین-یونان مرکز برائے تہذیبوں کےباہمی استفادہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ ویلویڈاکس نے کہا کہ تہذیبوں کے باہمی استفادے کا چین-یونان مرکز دونوں ممالک کے درمیان تہذیبوں کے مابین تبادلوں کی وکالت کرنے کے لئے قائم کیا گیا پہلا ادارہ ہے ، اور معلومات کے تبادلے ، مشترکہ طور پر پروگراموں کی تیاری ، اور تکنیکی جدت طرازی اور ایپلی کیشن کو مضبوط بنانے میں چائنامیڈیا گروپ کے ساتھ وسیع تعاون کرنے کی امید رکھتا ہے۔ 20 فروری 2023 ء کو قائم ہونے والا چین-یونان مرکز برائے تہذیبوں کا باہمی استفادہ چین اور یونان کی متعدد یونیورسٹیوں نے مشترکہ طور پر قائم کیا ہے جس کا مقصد چینی اور یونانی تہذیبوں کے مابین تبادلوں اور باہمی سیکھنے کو فروغ دینا اور دونوں تہذیبوں کے درمیان فلسفے، ادب، تاریخ، آثار قدیمہ، موسیقی اور سائنس کے شعبوں میں باہمی تحقیق کو مضبوط بنا کر دوسرے ممالک میں تہذیبوں کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ بین الاقوامی اولمپک اکیڈمی (آئی او اے) بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کی قیادت میں ایک ادارہ ہے جو اولمپک تعلیمی تحقیق اور تعلیم کے لئے وقف ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes