اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر رینالہ خورد مجاہد حسین علوی نے کہا ہے کہ طالب علموں میں مخفی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے غیر نصابی سرگرمیوں کا فروغ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ان میں تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ جسمانی سرگرمیوں اور نظم و ضبط کو اجاگر کرنا بھی ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف سکولوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کی ہدایت پر طلباء کو ورزش کی اہمیت بتاتے ہوئے اپنے روزمرہ زندگی میں ورزش کو باقاعدہ ٹائم دینے پر زور دینے کے ساتھ ساتھ بڑوں کا ادب سکول اور گھریلو نظم و ضبط کی اہمیت سے بھی آگاہی دی جارہی ہے انہوں نے سکولوں کے سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت اورغیر نصابی سرگرمیوں کے لئے بھی ٹائم دیا جائے۔