مائیکل وان کی ورلڈکپ میں پاک بھارت سیمی فائنل کی پیشگوئی

Published on November 2, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 169)      No Comments

لندن(یواین پی)انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے سیمی فائنل کی پیشگوئی کردی۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر مائیکل وان نے ایک پیغام بھی جاری کیا۔سابق انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کولکتہ میں سیمی فائنل ہوگا۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ کی جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست کے بعد بھی مائیکل وان نے ایک پیغام جاری کیا تھا۔اس میں انہوں نے تحریر کیا تھا کہ پاکستان سیمی فائنل کی ریس میں واپس آگیا ہے۔خیال رہے کہ جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو اہم میچ میں 190 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes