فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)جدید دور میں بائیو سیفٹی کے بغیر آگے بڑھنا ناممکن ہے۔ امراض سے متعلق آگاہی پیدا کرکے ہی صحت مند معاشرے کا قیام ممکن بنایا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر امین نے بائیو سیفٹی اینڈ بائیو رسک مینجمنٹ کے موضوع پر منعقدہ ایک تربیتی ورکشاپ سے خطاب میں کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بائیو سیفٹی اور بائیو رسک مینجمنٹ کے حوالے سے شعور پیدا کرنے کیلئے ایک باقاعدہ فریم ورک کی ضرورت ہے۔ ورکشاپ کا مقصد لیب میں کام کرنے والے سٹاف کو مختلف جراثیم سے احتیاطی تدابیر اور لیبارٹریز کے سامان کو استعمال کرنے سے پہلے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔ تربیتی ورکشاپ میں چیئرمین انسٹیٹیوٹ آف مائیکرو بیالوجی ڈاکٹر ہدایت رسول، ڈائریکٹر ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈاکٹر عامر محمود، ضیاء اشرف چوہدری نے ٹریننگ کے شرکاء کو عملی تربیت فراہم کی اور بائیو سیفٹی کے مختلف لیول، بائیو ہیزرڈ، پرسنل پروٹیکٹو ایکومنٹ کے حوالے سے آگاہی لیکچر دیئے۔ اس موقع پر ڈین ڈاکٹر صوفیہ انور، ڈاکٹر فرحت جبین نے ٹرینگ کے شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔