چین اور جرمنی کے درمیان تجارت مسلسل ترقی کر رہی ہے، چینی صدر

Published on November 4, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 51)      No Comments

بیجنگ (یواین پی) چین کے صدر شی جن پھنگ نے جرمن چانسلر اولاف شولز کے ساتھ ایک ورچوئل ملاقات کی۔جمعہ کے روز شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ اس وقت چین اور جرمنی کے درمیان تجارت مسلسل ترقی کر رہی ہے، دو طرفہ سرمایہ کاری کا جوش دیکھنے میں آیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون زیادہ مستحکم، ٹھوس اور متحرک نظر آ رہا ہے۔ چین اعلیٰ معیار کی ترقی کے ساتھ چینی طرز کی جدیدکاری کو فروغ دے رہا ہے اور اعلیٰ معیار کے کھلے پن کے ساتھ دنیا کی مشترکہ ترقی کو فروغ دے رہا ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ جرمنی اپنے ہاں چینی کاروباری اداروں کے لئے اعلیٰ معیار کے کھلے پن کا رویہ بھی اختیار کرےگا۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور جرمنی دونوں ذمہ دار بڑے ممالک ہیں اور انہیں نہ صرف دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینا چاہئے بلکہ بین الاقوامی نظم و نسق اور کثیر الجہتی کا دفاع بھی کرنا چاہئے۔جرمن چانسلر شولز نے کہا کہ جرمنی چین تعلقات جرمن فریق کے لیے بہت اہم ہیں۔ جرمنی دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات کو جاری رکھنے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔ جرمنی یورپی یونین اور چین کے تعلقات کی مثبت ترقی کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ شولز نے فلسطین اسرائیل تنازعہ اور یوکرین کے بحران کے بارے میں جرمنی کے موقف پر بریفنگ دی اور امید ظاہر کی کہ اس حوالے سے چین کے ساتھ قریبی رابطے برقرار رکھے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy