بیجنگ (یواین پی)چین کے صدر شی جن پھنگ نے پانچویں چین-امریکہ دوستانہ شہروں کی کانفرنس کے نام پیغام میں کہا ہے کہ چین امریکہ تعلقات کی بنیاد عوام میں ہے اور چین امریکہ دوستانہ شہروں کی کانفرنس چین اور امریکہ کے درمیان مقامی تبادلوں کا ایک اہم طریقہ کار ہے۔ جمعہ کے روز چینی صدر نے ایک پیغام میں کہا امید ہے کہ اجلاس میں شریک تمام فریقین چین اور امریکہ کے درمیان مقامی تبادلوں کے لیے ایک پل کا کام جاری رکھیں گے اور چین امریکہ تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کو فروغ دینے میں مشترکہ طور پر زیادہ سے زیادہ کردار ادا کریں گے۔ پانچویں چین-امریکہ دوستانہ شہروں کی کانفرنس چین کے صوبہ جیانگ سو کے شہر سوچو میں منعقد ہوئی جس کا موضوع تھا “ایک سبز شہر کی تعمیر اور لوگوں کی خوشحالی اور مفادات کا اشتراک”۔