فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)فیصل آباد میں مہنگائی کا جن بے قابو ہونے سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی، بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے کرائم کی شرح میں بھی دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔شہریوں کوسبزیاں اور پھل،دالیں،چینی،گھی اور آٹا روزمرہ کی اشیا بھی سرکاری نرخ پر ٹھیلوں اور دکانوں سے غائب دوکاندار دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹنے لگے۔شہریوں کے مطابق روزمرہ کے استعمال کی اشیاء خودو نوش دال،سبزیاں اور پھلوں،دالوں،آٹااور چینی کے منہ مانگے دام وصول کیے جارہے ہیں عوام دوکانداروں کو منہ مانگے ریٹس دینے پر مجبور دکھائی دیتے ہیں دوکانداروں نے عوام کودونوں ہاتھوں لوٹنا شروع کردیا۔عموماًدیکھنے میں آیا ہے کہ کسی بھی دوکان پر سرکاری نرخ نامہ آویزاں نہیں کیا گیا سبزیاں،دالوں اور پھلوں کے علاوہ چینی،گھی،آئل کے ریٹس اپنی مرضی کے وصول کیے جارہے ہیں سبزیوں،دالوں اور گھی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کیا جاچکا ہے یوٹیلیٹی سٹور پر اور عام دوکانوں کے ریٹس میں کچھ خاص فائدہ دکھائی نہیں دیتا قیمتوں میں انیس بیس کا ہی فرق ہے اس مسئلے پر کو ئی بھی پرائس مانیٹر کرتی ٹیم دکھائی نہیں دے رہی، شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں, مہنگائی کی وجہ سے عوام کے کندھوں پر بوجھ بڑھنے لگا ہے اور اگر دالوں،سبزیوں اور پھلوں،آٹا،چینی کے ریٹس کنٹرول نہ کیے گئے تو لوگ خودکشیوں پر مجبور ہوجائیں گے اس لیے حکومت وقت کو چاہیے کہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو متحرک کیا جائے اور سرکاری نرخ نامے ہر شاپ پر آویزاں کروائے جائیں اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام روزمرہ کی اشیاء خوردونوش باآسانی خرید سکیں۔