چین دوسرے ممالک پر اپنی مرضی مسلط نہیں کرتا، صدر کینیا
نیروبی(یو این پی)کینیا کے صدر ولیم روٹو نے چائنا میڈیا گروپ سے انٹرویو میں کہا کہ “بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر دور اندیشی کا مظہر ہے۔ “بیلٹ اینڈ روڈ” ایک تصور سے عملی منصوبوں اور ٹھوس نتائج میں تبدیل ہو رہا ہے۔ مثال کے طور پر، کینیا میں، ممباسا-نیروبی ریلوے نے کینیا میں حقیقی تبدیلیاں لائی ہیں۔ ممباسا-نیروبی ریلوے کو ایک چینی کمپنی نے تعمیر کیا ہے اور اسے 2017 میں ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا تھا۔ اس کی کل لمبائی تقریباً 480 کلومیٹر ہے۔ “بیلٹ اینڈ روڈ” کے ایک اہم ثمر کے طور پر، ممباسا-نیروبی ریلوے نے کینیا میں 74,000 سے زیادہ ملازمتیں پیدا کی ہیں، 2,800 سے زیادہ اعلیٰ معیار کے ریلوے تکنیکی اور انتظامی ہنر کو تربیت دی ہے۔اس نے مقامی سماجی اورمعاشی شعبوں میں زبردست شراکت کی ہے اور لوگوں کی زندگیوں میں بہت سی سہولتیں بھی لائی ہیں۔ روٹو نے کہا کہ مختلف ممالک کے مختلف قومی حالات ہوتے ہیں اور ہم اپنے اہداف کے حصول کے لیے ترقی کے مختلف راستے چنتے ہیں۔ ہم دوسرے ممالک کی ثقافتوں، روایات اور انتخاب کا احترام کرتے ہیں۔ ہم اس بات کی تعریف کرتے ہیں کہ چین دوسرے ممالک پر اپنی مرضی مسلط نہیں کرتا۔ چین نے غیر معمولی ترقی حاصل کی ہے جو خاص طور پر چین کے انتخاب کی وجہ سے ہے ۔