ضلع وہاڑی میں رمضان بازاروں کی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے لائیو مانیٹرنگ کا فیصلہ

Published on June 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 394)      No Comments

unnamed
وہاڑی(یواین پی)ضلع وہاڑی میں رمضان بازاروں کی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے لائیو مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے یہ بات ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے رمضان بازاروں کے انتظامات کے جائزہ کے لیے بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر ، اسسٹنٹ کمشنر میلسی ریاض احمد ، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی عمران منیر بھٹی ، ای ڈی او زراعت شہزاد صابر چودھری ،ڈی ایم او مبشر الرحمن،ٹی ایم او وہاڑی میاں محمد اظہر جاوید، مرکزی انجمن تاجران کے صدر ارشاد حسین بھٹی ، جنرل سیکریٹری راؤ خلیل احمد ، مرکزی انجمن تاجران بوریوالا کے صدر محمد جمیل بھٹی ، مرکزی انجمن تاجران میلسی کے صدر شیخ محمد سلیم ،چےئر مین مارکیٹ وہاڑی راؤ محمد وکیل ،سیکریٹری مارکیٹ کمیٹیز،انچارج ریسکیو 1122محمد اکرم پنوار اور دیگر افسران و انجمن تاجران کے عہدیدار شریک تھے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا کہ ماہ صیام کے احترام کو یقینی بنایا جائے گا کھلے عام کھانے پینے کی ہر گز اجازت نہیں ہو گی ہوٹلوں یا کھانے پینے کی دکانوں کو لائسنس یا پرمٹ ہر گز جاری نہیں کئے جائینگے صرف حکومت کی طرف سے منظور کردہ ریلوے اسٹیشنز، بس اسٹینڈز، یا ہسپتالوں میں کینٹین یا ہوٹلوں کو اجازت ہو گی انہوں نے بتایا کہ ضلع میں 4رمضان بازاراور40افطار دسترخوان لگائے جائینگے رمضان بازار وہاڑی ، میلسی ، بورے والا اور گگو منڈی میں قائم ہوں گے ان رمضان بازاروں میں عام مارکیٹ کی نسبت کم نرخوں پرمعیاری اشیائے خوردونوش دستیاب ہوں گی۔رمضان بازاروں میں یوٹیلیٹی سٹورز کے اسٹال بھی لگائے جائیں گے محکمہ زراعت کی طرف سے گرین چینل بھی قائم ہوں گے جہاں تازہ سبزیاں اور پھل رعایتی نرخوں پر دستیاب ہوں گے مارکیٹ کمیٹیاں حکومت کی طرف سے جن دس اشیاء پر سبسڈی دی جار رہی ہے کے اسٹال لگائینگی۔افطار دسترخوان تاجر تنظیموں اور مخیر افراد کے تعاون سے چلائے جائینگے رمضان بازاروں میں میڈیکل کیمپ اور ریسکیو پوسٹیں بھی قائم ہوں گی جبکہ شکایت سیل مارکیٹ کمیٹی کی نگرانی میں کام کریگا بوڑھے افراد ،خواتین اور معذوروں کے لیے دوران شاپنگ ان بازاروں میں بیٹھنے کا خصوصی انتظام ہوگا۔اوزان اور باٹ چیک کرنے کی ذمہ داری محکمہ لیبر پر ہو گی کسی بھی ایسی شکایت کو چیک کرنے کے لیے الیکٹرک کنڈے موجود ہوں گے۔ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے بتایا کہ ان بازاروں میں واک تھرو گیٹ نصب کئے جائینگے اور پولیس کی خصوصی نفری ان بازاروں میں سیکیورٹی کے لیے تعینات ہو گی اجلاس کو بتایا گیا کہ وہاڑی، میلسی اور بوریوالا میں رمضان بازاروں کی جگہ تبدیل کرنے کے لیے کمیٹیاں قائم کر دی گئیں ہیں وہاڑی میں رمضان بازار کو ٹی ایم اے کی عقبی سڑک پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جہاں سہولت بازار کو آزمائشی طور پر فوری منتقل کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح میلسی میں رمضان بازار ٹی ایم اے میں منتقل کرنے کی تجویز زیر غور ہے رمضان بازاروں میں بجلی کی بندش کی صورت میں متبادل توانائی کی فراہمی کا انتظام کیا جائیگا

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog