سائنس و ٹیکنالوجی میں تعاون بی آر آئی کی مشترکہ تعمیر کا اہم حصہ ہے، چینی صدر

Published on November 7, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 166)      No Comments

چین پرامن تعاون کے حوالے سے بین الاقوامی تبادلوں کو آگے بڑھائےگا، شی جن پھنگ
بیجنگ (یو این پی) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ سائنس و ٹیکنالوجی میں تعاون ” بیلٹ اینڈ روڈ ” کی مشترکہ تعمیر کا اہم حصہ ہے۔ چین پرامن تعاون، کھلے پن، شمولیت، باہمی سیکھنے اور استفادے اور باہمی مفادات پر مبنی سلک روڈ جذبے پر قائم رہتے ہوئے “بیلٹ اینڈروڈ ” سائنسی و تکنیکی جدت طرازی کے ایکشن پلان پر عمل کرےگا اور سائنسی و تکنیکی جدت طرازی کے بین الاقوامی تبادلوں کو آگے بڑھائےگا۔پیر کے روز چینی صدر نے منعقد ہو نے والی پہلی “بیلٹ اینڈ روڈ” سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ایکسچینج کانفرنس کے نا م ایک تہنیتی پیغام میں کہا کہچین مختلف ممالک کے ساتھ مل کر اختراعات کے امکانات بڑھاتے ہوئے اختراعات کی نئی شراکت داری مضبوط بنائےگا اور مختلف ممالک کے عوام کو مزید فوائد پہنچائےگا تاکہ “بیلٹ اینڈ روڈ ” کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر کی حمایت کی جائے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشر کی تشکیل کے عمل کو فروغ دیا جاسکے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes