فیصل آباد (یو این پی)ملک میں خوردنی تیل اور بناسپتی گھی کی قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سیجاری ماہوار رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں ملک میں ایک لیٹر سرسوں کے تیل کی اوسط ریٹیل قیمت 512.60 روپے ریکارڈکی گئی جو ستمبر کے مقابلہ میں 2.40 فیصد کم ہے۔ستمبر میں ایک لیٹر سرسوں کے تیل کی اوسط ریٹیل قیمت 525.18 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔5 لیٹر ڈالڈاکوکنگ آئل کی اکتوبر میں اوسط قیمت 2928.87 روپے ریکارڈکی گئی جو ستمبر کے مقابلہ میں 1.62 فیصد کم ہے۔ ستمبر میں 5 لیٹر ڈالڈکوکنگ آئل کی اوسط ریٹیل قیمت 2977.17روپے تھی۔ 2.5کلوگرام ڈالڈا گھی کی اکتوبر میں اوسط ریٹیل قیمت 1392.21 روپے ریکارڈکی گئی جو ستمبر کے مقابلہ میں 0.90 فیصد کم ہے۔ ستمبر میں 2.5کلوگرام ڈالڈاگھی کی اوسط ریٹیل قیمت 1404.80 روپے تھی۔ ایک کلو بناسپتی گھی کی اکتوبر میں اوسط ریٹیل قیمت 534.92 روپے ریکارڈکی گئی جو ستمبر کے مقابلہ میں 1.75 فیصدکم ہے۔ ستمبر میں ایک کلو بناسپتی گھی کی اوسط ریٹیل قیمت 544.44 روپے تھی۔