چین کی درآمدات اور برآمدات کی مجموعی مالیت 34.32 ٹریلین یوآن ہو گیی

Published on November 8, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 65)      No Comments
بیجنگ (یو این پی) جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز نے   اعلان کیا کہ رواں سال کے پہلے 10 ماہ میں ، چین کی اشیاء  کی تجارت کی کل درآمد ی اور برآمدی  مالیت  34.32 ٹریلین یوآن رہی ،  غیر ملکی تجارت کا آپریشن مستحکم طور پر  ترقی کر رہا ہے ۔ منگل کے روز  چائنا کسٹمز ٹریڈ پراسپیرٹی شماریاتی سروے کے تازہ ترین نتائج کے مطابق ، آئندہ درآمدات اور برآمدات کے حوالے سے پرامید کاروباری اداروں کے تناسب میں اضافہ ہوا ہے ، اور چین کی غیر ملکی تجارت کا ترقیاتی رجحان مزید ابھرا ہے۔ کسٹمز کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ رواں سال کے پہلے 10 ماہ میں “بیلٹ اینڈ روڈ” کے  شراکت دار ممالک کے لیے چین کی درآمدات اور برآمدات 15.96 ٹریلین یوآن رہیں جو سال بہ سال 3.2 فیصد اضافہ ہے  اور چین کی غیر ملکی تجارت کا 46.5 فیصد بنتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme