بیجنگ (یو این پی) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے یومیہ پریس کانفرنس میں جی سیون وزرائے خارجہ کے بیان کی روشنی میں فلسطین اور اسرائیل کی صورتحال کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی سیون وزرائے خارجہ اجلاس کے بیان میں فلسطین اسرائیل صورتحال کا تفصیلی ذکر کیا گیا لیکن جنگ بندی، امن مذاکرات کی بحالی یا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی خصوصی اجلاس کی قرارداد پر عمل درآمد اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے ذمہ دارانہ کارروائی کے فروغ کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک سوال ہے کہ اس طرح کا بیان کشیدہ صورتحال میں کمی اور امن کی بحالی کے لئے کس قدر موثر ہو گا۔