ملک میں دالوں کی قیمتوں میں اکتوبرکے دوران ماہانہ بنیادوں پر کمی کا رحجان
Published on November 14, 2023 by admin ·(TOTAL VIEWS 323) No Comments
فیصل آباد (یو این پی)ملک میں دالوں کی قیمتوں میں اکتوبرکے دوران ماہانہ بنیادوں پرعمومی کمی کارحجان دیکھنے میں آیا ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق ستمبرکے مقابلہ میں اکتوبرمیں دالوں کی مختلف اقسام کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔اکتوبر2023 میں ملک کے مختلف شہروں میں دال مسور کی فی کلو اوسط قیمت 323.01 روپے ریکارڈکی گئی جوستمبرکے مقابلہ میں 4.30 فیصدکم ہے، ستمبرمیں دال مسور کی فی کلو اوسط قیمت 337.54 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق اکتوبرمیں دال مونگ کی فی کلو اوسط قیمت 279.57 روپے ریکارڈکی گئی جو ستمبرکے مقابلہ میں 2.80 فیصدکم ہے، ستمبرمیں دال مونگ کی فی کلو اوسط قیمت 287.61 روپے ریکارڈکی گئی جوستمبرمیں 287.61 روپے تھی اعدادوشمارکے مطابق اکتوبرمیں دال ماش کی فی کلو اوسط قیمت 529.88 روپے ریکارڈکی گئی جو ستمبرکے مقابلہ میں 1.62 فیصدکم ہے، ستمبرمیں دال ماش کی فی کلو اوسط قیمت 538.59 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق اکتوبرمیں دال چنا کی فی کلو اوسط قیمت 234.86 روپے ریکارڈکی گئی جوستمبر کے مقابلہ میں 6.09 فیصدکم ہے، ستمبرمیں دال چنا کی فی کلو اوسط قیمت 250.10 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 361
Related