کاربن کریڈٹس کے حصول کے لئے اچھی ساکھ کی حامل کنسلٹنٹ فرم کی خدمات حاصل کرنے پر اتفاق
لاہور(یواین پی)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت کاربن کریڈٹس کے حصول کیلئے تجاویز سے متعلق خصوصی اجلاس منعقدہ ہوا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے شجرکاری کے فروغ اور قیمتی زرمبادلہ کیلئے کاربن کریڈٹس کیلئے جامع پلان طلب کرلیا۔ اجلاس میں کاربن کریڈٹس کے حصول کے لئے اچھی ساکھ کی حامل کنسلٹنٹ فرم کی خدمات حاصل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ویسٹ،ٹرانسپورٹ،انرجی، انڈسٹری،لینڈ یوز،سمیت 10سیکٹرز سے کاربن کریڈٹس حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ جنگلات کے تحفظ اور ماحولیاتی آلودگی کے اسباب دور کرنے سے کاربن کریڈٹس حاصل ہوتے ہیں۔ زیادہ کاربن خارج کرنے والے ممالک دیگر ملکوں میں شجرکاری اورتحفظ ماحولیات کیلئے سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ کاربن کے اخراج کو کنٹرول کرکے آکسیجن پیدا کرنے پرمخصوص طریقہ کار کے مطابق کریڈٹس دئیے جاتے ہیں۔کاربن خارج کرنے والے ممالک کریڈٹ حاصل کرنے کے لئے دوسرے ملکوں کو ادائیگی کرتے ہیں۔والینٹیر کاربن مارکیٹ کے ذریعے کاربن کریڈٹس بیچے اور خریدے جاتے ہیں۔صوبائی وزراء،عامرمیر،ابراہیم حسن مراد،سیکرٹریز جنگلات، فنانس، انڈسٹریزاو رمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔