پی ایس ایل9 ایڈیشن کی تاریخ کیلیے حکومت سے مشورہ کرنے کا فیصلہ

Published on November 15, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 112)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی)پاکستان سپرلیگ کی گورننگ کونسل نے نویں ایڈیشن کی تاریخ کو حتمی شکل دینے کیلیے حکومت سے مشورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کی گورننگ کونسل کا اجلاس منگل کے روز پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیرمین ذکا اشرف کی صدارت میں منعقد ہوا۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہونے والے اس اجلاس میں ایچ بی ایل پی سی ایل کی تمام چھ فرنچائزز کے نمائندوں اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن سے متعلق تمام امور پر تفصیلی غور کیا گیا جن میں آپریشنل اور لاجسٹیکل معاملات بھی شامل تھے۔ پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کا ڈرافٹ نیشنل ٹی20 کپ کے اختتام کے فوراً بعد دسمبر کے وسط میں ہو گا۔اجلاس میں اس بات پر مکمل اتفاق کیا گیا کہ چونکہ ملک میں عام انتخابات کے فروری 2024ء میں انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے لہٰذا ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کی تاریخ کو حتمی شکل دینے کے سلسلے میں حکومت سے مشورہ کیا جائے۔پی سی ایل کی فرنچائزز نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے یہ بھی کہا کہ پی ایس ایل کے میڈیا حقوق کی فروخت کے عمل کو تیز کیا جائے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes