دنیا بھر کے 400 ملین سے زائد صارفین کا احاطہ کرتے ہوئے “انسانی تہذیب کی نئی شکل-چینی جدیدیت” کا بین الاقوامی ورژن نشر کیا گیا

Published on November 16, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 151)      No Comments

بیجنگ (یو این پی) چین امریکہ سربراہ اجلاس اور اپیک رہنماؤں کے 30ویں غیر رسمی اجلاس میں شرکت کے لیے صدر شی جن پھنگ کے دورہ امریکہ کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کی فیچر فلم “انسانی تہذیب کی نئی شکل-چینی جدیدیت”  کا بین الاقوامی ورژن “ہماری جدیدیت کی کہانی” بین الاقوامی تعاون اور مواصلاتی پلیٹ فارمز کے ذریعے شمالی امریکہ، یورپ، ایشیا پیسیفک، افریقہ، مشرق وسطی اور دیگر خطوں میں وسیع پیمانے پر نشر کیا گیا ہے، جس میں دنیا بھر کے 400 ملین سے زائد صارفین کا احاطہ کیا گیا ہے۔”ہماری جدیدیت کی کہانی” چینی جدیدیت کی پانچ خصوصیات پر توجہ مرکوز کرتی ہے، اور فیچر فلم “انسانی تہذیب کی نئی شکل-چینی جدیدیت” سے 12 کہانیوں کا انتخاب کرتی ہے، جس میں تمام لوگوں کے لئے مشترکہ خوشحالی، مادی اور روحانی تہذیبوں کی مربوط ترقی، اور انسان اور فطرت کے مابین ہم آہنگ بقائے باہمی میں چین کی تاریخی کامیابیوں کو دکھایا گیا ہے.

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme