شی جن پھنگ کی جانب سے  2023 کے آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے صنعت کاروں کی  سمٹ کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر شی جن پھنگ کے تیہنیتی خط کا پرجوش ردعمل 

Published on November 16, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 162)      No Comments
بیجنگ (یو این پی) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کی جانب سے 2023 کے آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے صنعت کاروں کی  سمٹ کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر  تیہنیتی خط کو دونوں اطراف کی شخصیات کی جانب پرجوش ردعمل حاصل ہوا  ہے ۔ ان شخصیات کا کہنا ہے کہ انہیں  آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے تعلقات  کی پرامن ترقی کو فروغ دینے اور مشترکہ طور پر ملک کی وحدت  اور  پوری قوم کے عظیم نشاۃ ثانیہ  کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔کراس اسٹریٹ اکنامک اینڈ ٹریڈ ایکسچینج ایسوسی ایشن کے صدر گاؤ کھون لئین نے کہا کہ کراس اسٹریٹ انٹرپرینیورز سمٹ جیسے پلیٹ فارم سے ہم عالمی مارکیٹ میں مزید انضمام کرسکیں گے اور جب کراس اسٹریٹ تعلقات اچھے ہوں گے اور آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف پرامن ہوں گے تب ہی آبنائے کے دونوں اطراف کے لوگ خوشی اور اطمینان کے ساتھ رہ سکتے ہیں اور کام کر سکتے ہیں۔ آل چائنا ایسوسی ایشن آف تائیوان سرمایہ کاروں کے نائب سربراہ  وو جیاینگ نے کہا کہ آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے درمیان  تجارتی  حجم  300 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے، جو  چائنیز مین لینڈ میں تائیوان کے   کاروباری اداروں کے عمدہ ترقیاتی رجحان کی نمائندگی کرتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مستقبل میں مادر وطن میں  تائیوان کے کاروباری اداروں کی ترقی  یقیناً   بہتر سے بہتر ہو گی.
Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog