فیصل آباد شہر اور گردونواح میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

Published on November 19, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 156)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)فیصل آباد شہر اور گردونواح میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری‘ 150سے زائدوارداتوں کے دوران ڈاکوؤں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات‘ نقدی‘ قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے، جبکہ درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لیکر فرار ہو گئے، بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری پریشان‘ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کو پکڑنے میں ناکام ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق سول ہسپتال کے قریب رانا سجاد سے 57ہزار روپے‘ فون‘ الائیڈ موڑ پر مبشر حسین سے نقدی‘ فون‘ اقبال سٹیڈیم کے قریب ذیشان سے 40ہزار فون‘ اسٹیٹ بنک کے قریب شہباز علی سے نقدی‘ فون‘ اقبال سٹیڈیم فن لینڈ کے قریب خالد سے 50ہزار روپے‘ فون‘ ضلع کونسل کے قریب راشد سے 17ہزار روپے‘ فون‘ چناب کلب چوک میں محمد حسین سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا‘ سنت پورہ میں صابر سے 32ہزار روپے‘ فون‘ جھنگ روڈ پر آصف سے 60ہزار روپے‘ فون‘ باؤ والا میں ثاقب سے 30ہزار روپے‘ فون‘ جناح کالونی کے حسن اسلم سے پرس چھین لیا گیا‘ کشمیر کالونی کے زبیر کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکو لاکھوں کا مال وزر لوٹ کر لے گئے‘ اچکیرہ کے قریب انس سے 70ہزار روپے‘ فون‘ مرضی پورہ کے عامر علی سے 30ہزار روپے‘ فون‘ 153 رب کے بلال سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ امتیاز مارٹ کے قریب اسامہ سے نقدی‘ فون‘ 164 رب کے طارق محمود سے 5ہزار روپے‘ فون لوٹ لئے‘ 2 ج ب کے حسین الرحمن کی حویلی سے بکرے چور لے گئے‘ احمدآباد گلی نمبر4 کے زبیر سے 72ہزار روپے‘ فون‘ گلستان کالونی کے وقاص سے 37ہزار روپے‘ فون‘ 38 ج ب میں حافظ یٰسین‘ 67 ج ب کی نسرین‘ 38 ج ب کے آصف سے جھپٹا مار کر پرس اور فون چھین لئے‘ محلہ محمد نگر گلی نمبر9 کے قریب شبیر سے نقدی‘ فون‘ نڑوالا روڈ پر سنٹرل جیل کے قریب زاہد سے سوا دو لاکھ روپے‘ اڈا خانوانہ کے قریب عمار سے نقدی‘ فون‘ 215 رب کے قریب گل زیب سے نقدی‘ فون چھین لیا‘ گلشن اقبال کے ظہیر احمد سے لیپ ٹاپ چھین لیا‘ 58 ج ب کے محمد امین سے 4لاکھ چھین لیے‘ 60 ج ب کے بشارت علی سے نقدی‘ فون‘ غلہ منڈی سے اسامہ کی شاپ سے پستہ‘ بادام کا کارٹن چور لے گئے‘ پیپلزٹاؤن کے اسرار سے نقدی‘ فون‘ 81 گ ب کے احسان الحق سے نقدی‘ فون‘ 243 رب کے سہیل سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 242 رب کے طارق سے نقدی‘ فون‘ 591 گ ب کے منیر احمد سے لاکھوں کے مویشی‘ 151 گ ب کے شاہد سے 6ہزار روپے‘ 374 گ کے شاہد سے 40ہزار روپے‘ فون‘ 123 گ ب کے مبشر سے 17ہزار روپے‘ فون‘ 231 گ ب کے امجد علی سے 10ہزار روپے‘ فون‘ 63 رب کے ثاقب سے 70ہزار روپے‘ فون‘ 91 رب کے امتیاز سے 52ہزار روپے‘ فون‘ 53 رب کے زوہیب سے 35ہزار روپے‘ 60 رب کے منیب سے 27ہزار روپے‘ فون‘ 205 رب کے جہانگیر سے 50ہزار روپے‘ فون‘ 598 گ ب کے حاجی بشارت کے ڈیرہ سے سامان‘ 476 گ ب کے عقیل احمد سے 50ہزار روپے‘ گھڑی‘ فون‘ 447 گ ب کے ثقلین سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون اور دیگر افراد سے لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے، نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے‘ بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔علاوہ ازیں پینم ہسپتال سے اسد ربانی‘ سیشن کورٹ سے فیصل‘ الائیڈ موڑ سے محمد حسین‘ منٹگمری بازار سے غلام مجید‘ محمد عارف‘ بھوآنہ بازار سے علی رضا‘ نشاط سنیما چوک سے اشفاق‘ حسین آباد کے مبارک علی‘ اسلامی چوک کے سکندر جعفر‘ ولی پورہ کے یٰسین‘ کبوتراں والا چوک سے شان علی‘ دستگیر کالونی کے احمد‘ پیپلزکالونی کے شفاقت علی‘ اشرف پورہ کے محسن علی‘ کشمیر گھی ملز روڈ سے دلاور‘ نشاط آباد پل کے عاقب‘ کوہ نور پلازہ کے جہانزیب‘ اسلم گنج کے شہزاد عمران‘ 70 ج ب میں محمد ارشد‘ ٹول ٹیکس سے ظہیر احمد‘ 263رب کے عبدالجبار‘ ڈی ٹائپ چوک سے زمان شفیق‘ جھال چوک سے حمزہ‘ نثار کالونی کے ارشد علی‘ مجاہد آباد کے ذیشان‘ 266 رب کے وقار‘ 501 گ ب کے مقبول احمد اور دیگر کی موٹرسائیکلیں چور لیکررفوچکر ہو گئے، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes