کراچی (یو این پی)آج کا دن ٹاریخ میں22 نومبر1906 برلن میں منعقدہ عالمی ریڈیو-ٹیلی گراف کنونشن میں ایس۔او۔ایس سگنل کو خطرے کی علامت قبول کیا گیا ۔
آج کا دن ٹاریخ میں22 نومبرر 1940 حکومت ترکی نے دوسری جنگ عظیم کے بلقانی علاقوں تک پھیلنے پر استنبول،قوجہ ایلی اور تھریس میں مارشل لا٫ نافذ کر دیا ۔
آج کا دن ٹاریخ میں22 نومبر 1963 امریکہ کے 35 ویں صدر جان ایف کینیڈی پر ڈلاس شہر میں قاتلانہ حملہ ہوا ۔اسی روز ان کے نائب لنڈن جانسن کوملک کا نیا صدر منتخب کیا گیا ۔ کینیڈی کے قتل میں ملوث لی ہاروی اوسولڈ کو گرفتاری کے ایک ہی دن بعد جیک روبی نامی شخص نے ہلاک کر دیا ۔
آج کا دن ٹاریخ میں22 نومبر1968 ترکی میں دل کی پہلی پیوند کاری ڈاکٹر کمال با یزید کی نگرانی میں ہوئی مگر مریض مہوش قارا کرد 18 گھنٹے ہی جی سکی ۔
آج کا دن ٹاریخ میں22 نومبر1975 شاہی نظام اسپین میں متعارف ہوا اور شاہ خوان کارلوس کی تاج پوشی ہوئی ۔
آج کا دن ٹاریخ میں22 نومبر 2005انگیلا مرکل نے جرمن پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرتے ہوئے ملک کی کم عمر ترین پہلی خاتون چانسلر کا عہدہ اختیار کیا ۔
آج کا دن ٹاریخ میں22 نومبر2010 کمبوڈیا میں ایک میلے میں بھگدڑ مچنے سے 378 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔
آج کا دن ٹاریخ میں22 نومبر2017 عالمی جرائم کی عدالت نے بوسنیائی سرب کمانڈر راتکو ملادیچ کو سربرینتسا قتل عام کی پاداش میں تا عمر قید بامشقت کی سزا سنائی ۔