’’ٹی20 ورلڈکپ 2024 پاکستان جیتے گا‘‘
Published on November 24, 2023 by admin ·(TOTAL VIEWS 127) No Comments
لندن(یو این پی) انگلینڈ کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر مائیکل وان کا کہنا ہے کہ 2024 میں ہونے والا ٹی20 ورلڈکپ پاکستان جیتے گا۔کلب پریری فائر، سابق آسٹریلوی کرکٹر ایڈم گلکرسٹ اور کمنٹیٹر مائیکل وان نے ایک پوسٹ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ اور امریکا میں کھیلا جانے والا ٹی20 ورلڈکپ 2024 پاکستان جیتے گا۔ایڈم گلکرسٹ دیگر کے ساتھ اپنی گفتگو میں مائیکل وان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں حالیہ تبدیلیوں کا بھی ذکر کرتے ہوئے محمد حفیظ ٹیم ڈائریکٹر اور وہاب ریاض کو چیف سلیکٹر کا عہدہ ملنے پر تنقید بھی کی۔خیال رہے کہ سابق انگلش کرکٹر مائیکل وان پاکستانی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے پیشگوئی کرتے رہے ہیں۔سال 2021 اور 2022 کے ٹی20 ورلڈکپ کے آخری دونوں ایڈیشنز کے ناک آؤٹ مرحلے تک کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہا تھا جبکہ سال 2009 میں یونس کی قیادت میں پاکستان نے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 159
Related