چین اور فرانس کے تعلقات میں مسلسل ترقی ہوئی ہے، چینی وزیر اعظم

Published on November 26, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 142)      No Comments

 بیجنگ (یو این پی)چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ رواں سال کے آغاز سے چین کے صدر شی جن پھنگ اور فرا نسیسی صدر میکرون کی اسٹریٹجک رہنمائی میں چین اور فرانس کے تعلقات میں مسلسل ترقی ہوئی ہے جس سے دنیا میں یقین اور مثبت توانائی پیدا ہوئی ہے۔ہفتہ کے روز چینی نشر یا تی ادارے کے مطا بق ان خیا لات کا اظہارچینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے فرانسیسی وزیر خارجہ کولونا سے ملاقات میں کیا۔لی چھیانگ نے کہا کہ چین دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کرے گا ۔ لی چھیانگ نے کہا کہ اگلے سال چین اور فرانس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ منائی جائے گی ۔ دونوں ممالک کو اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے، باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کرنے اور موسمیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیئے ، تاکہ چین فرانس جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے تعلقات کو مزید ٹھوس اور متحرک بنایا جائے اور دونوں ممالک اور دنیا کی خوشحالی اور ترقی کو بہتر طور پر فروغ د یا جائے ۔اس موقع پر کولونا نے کہا کہ فرانس چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مزید گہرا کرنے، موسمیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجوں کا مشترکہ طور پر جواب دینے اور عالمی امن کے تحفظ اور مشترکہ ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme