کھوئی رٹہ/سیری(یو این پی ) صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے کھوئی رٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں متحد و منظم ہے آزاد کشمیر پاکستان کے الیکشن میں الیکشن مہم چلانے کے لیے مسلم لیگ ن کے کارکنان پر عزم ہیں کھوئی رٹہ میں لیگی کارکنوں کو پاکستان کے الیکشن کے لیے خصوصی ٹاسک دے دیے ہیں قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کا لاہور میں تاریخی استقبال کیا تھا اسی طرح الیکشن مہم کو بھرپور انداز میں چلائیں آزاد کشمیر میں کسی سیاسی جماعت سے ہمارا اتحاد نہیں موجودہ اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے جو بھی وزراء وہ جماعتی پالیسی کے مطابق عوامی خدمت کر رہے ہیں کسی بھی ایم ایل اے کو 50کروڑ کا فنڈ نہیں ملا بلدیاتی الیکشن پہلے بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات کا تعین لازم تھا بلدیاتی نمائندوں کو اپنے اختیارات کے لیے اپنی آواز کو بلند کرنی چاہیے مجھے جو فنڈ ملتے ہیں میں بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے اپنی حلقہ ترقیاتی کاموں میں خرچ کر رہے ہیں آزاد کشمیر میں پاکستان کے ساتھ الیکشن ممکن نہیں پاکستان اور آزاد کشمیر میں پاکستان مسلم لیگ ن کا کسی سیاسی جماعت کے سیاسی انتخابی اتحاد نہیں ہوگا فروری میں پاکستان کے الیکشن میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر بھرپور انداز میں الیکشن مہم چلائے گی پاکستان مسلم لیگ ن عوامی خدمت کے جذبہ سے اقتدار میں آئی میاں محمد نواز شریف ہی پاکستان کی ترقی کے ضامن ہے اس موقع پر سابق امیدوار اسمبلی حلقہ چڑہوئی راجہ ریاست خان. سابق امیدوار اسمبلی حلقہ کھوئی رٹہ راجہ ایاز احمد خان. راجہ شاداب سکندر خان ایڈووکیٹ. راجہ خورشید احمد خان ایڈووکیٹ مرکزی ممبر مجلس عاملہ اور کارکنان کثیر تعداد بھی موجود تھے۔