پاک فوج اور آئی ایس آئی قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں صدرپاکستان عوامی تحریک ڈونگہ بونگہ حاجی محمد زمان جوئیہ

Published on June 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 441)      No Comments

awami tehreek db hnd
ہارون آباد( یواین پی )پاک فوج اور آئی ایس آئی قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں اور قوم نے اپنے ان عظمت اور وقار کے حامل اداروں کے تحفظ کا عہد کر رکھا ہے پاک فوج اور آئی ایس آئی کے خلاف منفی زبان استعمال کرنے والے ادارہ جیو کے خلاف بہت کم کاروائی کی گئی ہے اور جرم کے مقابلے میں سزانہایت کم ہے اور اس سلسلہ میں حکومتی طر ز عمل بھی مناسب نہیں ہے ہم آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہیں لیکن آزادی صحافت کا یہ قطعی مطلب نہیں ہے کہ قومی ادارو ں کو ہدف بنالیا جائے ۔ان خیالات کا اظہارصدرپاکستان عوامی تحریک ڈونگہ بونگہ حاجی محمد زمان جوئیہ نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ قوم اب حکمرانوں کا احتساب کرنے کے لیے تیار ہے اور حکمران اپنے انداز حکمرانی پر غور کریں تو انہیں حقیقت سمجھ آجائے گی حکمرانوں کے کے شاہانہ طرز عمل نے قوم کو مایوس کر دیا ہے اور حکمران عدل و انصاف کی بجائے ظلم کا نظام برقرار رکھنا چاہتے ہیں عوام ظالمانہ اور استحصالی نظام سے تنگ ہیں اور اس نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں قوم جاگیردارانہ اور سرمایہ دارانہ نظام کو مسترد کر چکی ہے اور یہ موجودہ وقت کی سب سے بڑی سچائی ہے ۔اس موقع پر منہاج القر�آن ہارون آباد کے صدر اللہ رکھا سیاف و دیگر عہدیداران وکارکنان بھی موجود تھے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes