فیصل آباد، گھریلو جھگڑے پر مشتعل شوہر نے بیوی کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا

Published on November 29, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 175)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)گھریلو جھگڑے پر مشتعل شوہر نے بیوی کو گولیاں مار کر بری طرح زخمی کر دیا، مضروبہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق منظور حسین نے بتایا کہ اسکی بیٹی صباء منظور کی شادی ملت ٹاؤن کے رہائشی کاشف عرف کاشی سے ہوئی، اس کے ہاں چار بچے پیدا ہوئے، گھریلو حالات کی وجہ سے میاں بیوی میں کچھ عرصہ سے جھگڑا چل رہا تھاگزشتہ شب صباء گھر میں بچوں کے ہمراہ سو رہی تھی کہ اسکا شوہر آ گیا اور آتے ہی فائرنگ کر دی، گولی صباء کی گردن میں لگی اور وہ بری طرح زخمی ہو گئی، فائرنگ کی آواز سن کر اہل خانہ بیدار ہوئے تو ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گیا، مضروبہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题