اوکاڑہ شیر گڑھ روڈ نزد 2 ون ایل کے قریب ٹریلر کی بولان وین کو ٹکر، 1 طالبہ جانبحق،9 زخم

Published on November 29, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 177)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز) شیر گڑھ روڈ نزد 2 ون ایل کے قریب ٹریلر کی کیری بولان وین کو ٹکر۔ حادثہ میں بولان میں سوار 10 طلبہ و طالبات متاثر ہوئے۔ایک طالبہ موقع پر جانبحق ہو گئی جبکہ 9 طلبہ و طالبات زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ایمبولینسز فوراً جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے 6 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو رینالہ خورد منتقل کر دیا۔ جبکہ جانبحق ہونے والی طالبہ کو ضروری کارروائی کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو رینالہ خورد منتقل کیا۔ 4 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو سٹی اوکاڑہ منتقل کیا گیا۔حادثے میں جابحق ہونے والی بچی کی شناخت 16سالہ آرزو کے نام سے ہوٸی۔زخمیوں میں 18سالہ صاٸمہ۔17سالہ سویرا۔16سالہ سبکا۔20سالہ فاٸزہ اور 15سالہ فیضان کے نام سے ہوٸی۔ ٹریلر ڈراٸیور موقع سے فرار ہوگیا مقامی پولیس نے ٹریلر کو تحویل میں لےلیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog