نمائش میں 515 چینی اور غیر ملکی کاروباری اداروں کی شر کت
بیجنگ (یو این پی)بیجنگ میں پہلی چائنا انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو کا آغاز ہو گیا ہے۔منگل کے روز چینی نشر یاتی ادارے کے مطا بق اس پانچ روزہ ایکسپو کا موضوع ہے “مشترکہ مستقبل کے لئے دنیا کو جوڑا جائے “۔ سپلائی چین کے موضوع پر یہ دنیا کی پہلی قومی سطح کی نمائش ہے ،جس میں 515 چینی اور غیر ملکی کاروباری اداروں نے شرکت کی ہے۔ ایکسپو میں چین اور سپلائی چین سروس کے پانچ نمائشی علاقے قائم کیے گئے ہیں جن میں اسمارٹ کار چین ، گرین ایگریکلچر چین ، کلین انرجی چین ، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی چین اور ہیلتھی لائف چین شامل ہیں ۔موجودہ ایکسپو میں بین الاقوامی نمائش کنندگان کی تعداد 26 فیصد ہے، جن میں امریکی اور یورپی کمپنیز کی تعداد سب سے زیادہ ہے، جو بین الاقوامی نمائش کنندگان کی کل تعداد کا 36 فیصد ہیں۔موجودہ ایکسپو میں 6 موضوعاتی فورمز منعقد ہوں گے اور چائنا کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ ، “گلوبل سپلائی چین رپورٹ” جاری کرے گی۔