ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ٹھٹھہ کا ضلع کے مختلف علاقوں ،بنیادی و دیہی صحت مراکز اور ہسپتالوں کا اچانک دورہ ، جاری پولیو مہم کا جائزہ –

Published on December 1, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 145)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ)ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر سید صفدر علی شاہ نے ضلع کے مختلف علاقوں ، ٹرانزٹ و فکسڈ پوائنٽس ، مختلف بنیادی و دیہی صحت مراکز اور ہسپتالوں کا اچانک دورہ کرکے جاری پولیو مہم کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے فیلڈ میں موجود پولیو ٹیموں کو ہدایت کی کہ اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ پانچ سال سے کم عمر کا کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے ہر گز نہ رہ جائے۔ انہوں نے جن بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے تھے ان کی فنگر مارکنگ بھی چیک کی اور پولیو ورکرز کو سختی سے ہدایت کی کہ پولیو کے قطرے پلانے کے فنگر مارکنگ انتہائی احتیاط سے کریں تاکہ مانیٹرنگ ٹیموں کو درست اعداد و شمار اور نتائج اخذ کرنے میں کوئی دشواری پیش نہ ہو – انہوں نے پولیو ٹیموں کو بہتر کام انجام دینے پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہر بچہ کو اپنا بچہ سمجھ کر اس مہم کو قومی فریضہ کے طور پر انجام دیں تاکہ ملک کو پولیو جیسی خطرناک بیماری فری بنایا جا سکے – اس موقع پر انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے دو قطرے ضرور پلوائیں اور ان کے علاقوں میں آنے والی ٹیموں سے مکمل تعاون کریں اور ضلع ٹھٹھہ کو پولیو سے پاک ضلع بنانے میں بطور ذمہ دار شہری ٹبوت دینے کے ساتھ اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔ یاد رہے کہ 27 نومبر سے شروع ہونے والی قومی انسداد پولیو مہم 3 دسمبر تک جاری رہیگی- اس دوران پانچ سال سے کم عمر کے 2 لاکھ 31 ہزار 993 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے -اس سلسلے میں 58 ٹرانزٹ پوائنٹس ، 732 موبائيل ٹیمیں اور 51 فکسڈ پوائنٹس کے علاوہ ضلع کے مختلف بنیادی و دیہی مراکز صحت اور ہسپتالوں میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا قومی فریضہ انجام دیا جا رہا ہے –

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes