بانڈہ دلذاک (یواین پی)بانڈہ دلذاک کی سطح پر خدمت کے جذبے سے سرشار نوجوانوں نے امیدویلفیئر سوسائٹی کے نام سے ایک تنظیم بنائی ہے مسلم ایجوکیشن سسٹم کے تعاون سے امیدویلفیئر سوسائٹی بانڈہ جات کے تحت8 جون 2014 صبح 8 بجے تا 2 بجے تک فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں میڈیکل سپیشلسٹ ، چائلڈ سپیشلسٹ، خواتین ڈاکٹرز نے غریب اور نادار لوگوں کا مفت معائنہ کیا اور انہیں ادویات فراہم کی گئیں بانڈہ دلذاک کی سطح پر خدمت کے جذبے سے سرشار نوجوانوں نے امیدویلفیئر سوسائٹی کے نام سے ایک تنظیم بنائی ہے جسکو علاقہ کے عوام کی خدمت شعبہ تعلیم ، شعبہ صحت اور علاقہ میں ہونے والی غم و خوشی کے موقوں پر اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے اس سلسلے میں پچھلے چند مہینوں کے دوران فری سٹڈی کیمپ قرآنی صفحات جمع کرنے کا کیمپ لگایا گیا اس کے ساتھ ساتھ علاقہ میں ہونے والی فوتگیوں کے دوران ضروری انتظامات بھی کئے گئے۔میڈیکل کیمپ کے موقع پر سینئر ڈاکٹر دریا خان، ڈاکٹر ابرار، ڈاکٹر ارم زاہد، ڈاکٹر ارم صدیق، ڈاکٹر ولید اور ڈاکٹر رفیع نے مریضوں کا معائنہ کیا اس موقع پر میڈیا کے حلقوں نے بھی میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور سوسائٹی کے عہدیداران کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر صدر مظہر عباسی اور فائنانس سیکرٹری شکیل احمد نے اہل علاقہ سے اپیل کی کہ وہ ہماری اس خدمت کے جذبے کو پروان چڑھانے کیلئے ہماری رہنمائی کریں اور مخیر حضرات بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔میڈیکل کیمپ کے اختتام پر ڈاکٹرز کو صدر و سینئر نائب صدور محمد حنیف ، اور عامرتاج نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ اعزازی شیلڈز پیش کیں۔اگلے مرحلے میں میٹرک کے رزلٹ والے دن فری گزٹ کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا اس کے علاوہ سوسائٹی کے ذمہ داران نے ایبٹ آباد کے بہترین تعلیمی اداروں کے سربراہان سے اپنے علاقے کے ہونہار طلباء کیلئے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے رابطے کئے اور چند اداروں کی انتظامیہ نے ہماری گزارشات پر غور کیا اور بانڈہ جات کے میٹرک پاس کرنے والے طلبا و طالبات کیلئے خصوصی سکالر شپس کا اعلان کیا جس میں مفت تعلیم سمیت فیس میں 75فیصد، 50فیصد، 30فیصد کی کمی کے اعلانات کئے گئے ہیں اہل علاقہ نے نوجوانوں کی اس جذبہ خدمت کو بھرپور سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ ہونے والے تمام مثبت سرگرمیوں میں وہ خود بھی بھرپور حصہ لیں گے۔