’’وارنر کو کیرئیر کی آخری ٹیسٹ سیریز یادگار نہیں بنانے دوں گا‘‘شاہین آفریدی

Published on December 3, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 182)      No Comments

شاہین آفریدی نے دورہ آسٹریلیا کے آغاز سے قبل اپنے عزائم ظاہر کردیئے
سڈنی(یو این پی)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کی آخری ٹیسٹ سیریز یادگار نہ بنانے دینے کی خواہش کا اظہار کردیا۔مینوکا میں پریکٹس سیشن کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر کا کرکٹ کیرئیر شاندار ہے، وہ تینوں فارمیٹ کے بہترین کھلاڑی ہیں تاہم انکے کیرئیر کی آخری ٹیسٹ یادگار نہیں بننے دوں گا۔انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے پاس تجربہ زیادہ نہیں لیکن کینبرا میں شیڈول پریکٹس میچ سیریز کی تیاری کے اہم ہوگا، امید ہے کہ آسٹریلیا میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان فی الحال ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog