لاہور(یو این پی)نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ لاہور میں یومیہ 24 ہزار ڈرائیونگ لائسنس بن رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور میں اس سے پہلے یومیہ 250 ڈرائیونگ لائسنس بن رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر میں تھانوں کی اپ گریڈیشن کا عمل شروع کردیا ہے، تمام اضلاع کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے خریدیں گے۔نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے واضح کیا کہ کچے کے علاقے میں کسی گینگسٹر کو نہیں چھوڑا جائے گا۔