پاکستان سمیت دنیا بھر میں مٹی کی اہمیت کا عالمی دن5دسمبر کو منایا جائے گا
Published on December 3, 2023 by admin ·(TOTAL VIEWS 285) No Comments
اسلام آباد (یو این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں مٹی کی اہمیت کا عالمی دن5دسمبر کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصد کسانوں میں زرخیر مٹی اور صحت مند زمین کی اہمیت کے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں کیمیائی کھادوں کے لگاتاراور ضرورت سے زیادہ استعمال سے مٹی میں طبعی تبدیلیاں واقع ہو رہی ہیں اور زمین بنجر ہونے کے قریب ہے۔اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال5دسمبر کوکسانوں میں مٹی اور زمین کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے مٹی کی اہمیت کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 316
Related