فیصل آباد میں موسم سرد ہوتے ہی مچھلی کی فروخت بڑھ گئی، قیمتوں میں بھی اضافہ
Published on December 6, 2023 by admin ·(TOTAL VIEWS 280) No Comments
فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد میں موسم سرد ہوتے ہی مچھلی کی فروخت بڑھ گئی، مانگ بڑھنے سے قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔موسم سرد ہونے سے مچھلی مارکیٹ کی رونق بڑھ گئی تاہم مہنگائی کے اثرات مچھلی منڈی تک بھی پہنچ گئے ہیں، گزشتہ سیزن کی نسبت مچھلی کی قیمتوں میں 50 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔کالا رہو فارمی مچھلی 500 روپے فی کلو تک جا پہنچی، کالا رہو دیسی مچھلی 800 روپے فی کلو ہے، سول مچھلی 1800 روپے فی کلو تک بیچی جا رہی ہے جبکہ ملہی مچھلی 600 سے 700 روپے فی کلو تک دستیاب ہے۔اسی طرح تھیلا مچھلی 450 اور چڑا مچھلی 200 سے 400 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔عوام کا کہنا ہے کہ مچھلی کھانا بھی اب آسان نہیں رہا، مہنگائی بہت بڑھ چکی ہے، گزشتہ سال کی نسبت مچھلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا، غریب آخر جائے تو جائے کدھر۔ادھر مارکیٹ ذرائع کے مطابق ایک برس میں دیگر اشیاء کی طرح مچھلی کی پیداواری لاگت بڑھ چکی ہے، اس لئے اس کے نرخوں میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 305
Related