میرے آنے والے دونوں نئے گیت میرے پہلے گیتوں کی طرح شائقین موسیقی کو پسند آئیں گے
لاہور(یو این پی) شائقین موسیقی کے لیے بہت جلد یوٹیوب آفیشل چینل سے میرے دو گانے ریلیز کیے جائیں گے ان گانوں کی شاعری میں نے خود کی ہے اور ڈائریکشن سمی ملک کی ہے ان خیالات کا اظہاروائس آف پنجاب سنگرحنا ملک نے کینیڈا سے آئے ہوئے ڈاکٹر چوہدری منصور ناصر سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر سی ای او ایس ایم پروڈکشن سمی ملک بھی موجود تھےانہوں نے مزید بتایا کہ اس کی دھنیں بھی میں نے ہی ترتیب دی ہیں انشاء اللہ میرے آنے والے دونوں نئے گیت میرے پہلے گیتوں کی طرح شائقین موسیقی کو پسند آئیں گے جلد آنے والے گانوں کی شاعری بہت عمدہ اور لاجواب ہے شاعری اور دھنیں شائقین موسیقی کے دلوں کی ترنگیں جگا دیں گی اس موقع پر حنا ملک نے اپنے گانوں کی دھنیں ڈاکٹر چودری منصور ناصر کو سنائی تو انہوں نے دل کھول کر دادی انہوں نے اپنے نیک خواہشات کا اظہار کیا