پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو عوامی طاقت سے وزیر اعظم بنا کر چھوڑے گی۔جنرل سیکرٹری لاہور
لاہور(یو این پی)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل احمد منج نے کہا ہے کہ جتنے کامیاب ورکر کنونشن چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ہو رہے ہیں ان کی وجہ سے جو لوگ زبردستی جاتی عمرہ رائے ونڈ کی سیاسی فضا بنانے میں مصروف تھے ان کو مایوسی ہو رہی ہے اور ان کی تمام تر کوششوں کے باوجود رائے ونڈ والوں کو مضبوط امیدوار نہیں مل رہے اور وہ الیکٹیبلز کو ڈھونڈنے نکل پڑے ہیں سیاسی ماحول تو بتا رہا ہے کہ پیپلز پارٹی حکومت میں آرہی ہے اور راے ونڈ والے ایک مرتبہ پھر اپنا بوریا بستر سمیٹ کر لندن یاترا پر جانے کو تیار ہیں, ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے اپنے مذموم عزایم کے بارے میں بتا دیا ہے کہ وہ 18 ویں آئینی ترمیم کا خاتمہ کردے گی۔یہ لوگ نہیں چاہتے کہ صوبوں کو اختیار ملے یہ تو ہمارے قاید آصف علی زرداری کا کریڈٹ ہے کہ جنہوں نے بغیر مانگے ہی اپنے اختیارات اسمبلی کو دے دیے تھے حالانکہ یہاں پر تو کوئی کونسلر بھی اپنا اختیار چھوڑنے کو تیار نہیں ہوتا ایسے لوگوں کی منفی سوچ کے بارے میں ہم عوام کو ہر سطح پر آگاہ کرتے رہیں گے اور ان کا انتخابات میں بھی ڈٹ کر مقابلہ کریں گے پیپلز پارٹی انتخابات میں ان کو ہر صوبے سے سرپرایز دے گی اور بلاول بھٹو زرداری کو عوامی طاقت سے وزیر اعظم بنا کر چھوڑے گی۔