شان مسعود کو کراچی کنگز کی کپتانی دیے جانے کا امکان

Published on December 8, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 160)      No Comments

کراچی (یو این پی)قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو کراچی کنگز کی کپتانی دیے جانے کا امکان ہے۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے سلسلے میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھلاڑیوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد شان مسعود کراچی کنگز کا حصہ بن گئے۔ گزشتہ سیزن میں کراچی کنگز کی کپتانی کرنے والے عماد وسیم ٹریڈ کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے ہیں جو اب پی ایس ایل 9 میں اس کی نمائندگی کریں گے۔ کراچی کنگز میں کپتان کی خالی پوزیشن سے متعلق ذرائع کا بتانا ہے کہ اسے شان مسعود کو دیے جانے کا امکان ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes