اوکاڑ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز) کرنٹ لگنے سے تین مزدور متاثر ہوئے۔ اطلاع ملنے پر موٹر بائیک سروس اور ایمبولینس فوراً جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ کرنٹ لگنے سے ایک مزدور جانبحق ہو گیا جبکہ دو مزدوروں کی حالت خراب ہو گئی۔ ریسکیو میڈیکل ٹیموں نے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو میڈیکل ٹیم نے بےہوش ہونے والے متاثرہ مزدور کا سی پی آر بھی کیا۔ ریسکیو ٹیموں نے جانبحق ہونے والے مزدور کی نعش کو ضروری کارروائی کرنے کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا۔ جانبحق ہونے والے کی شناخت شان علی ولد اکبر علی 20سال تقریباًسکنہ 30 جی ڈی کے نام سے ہوئی۔ متاثرین میں عظیم حیدر ولد محمد اقبال 22 سال تقریباً اور ظفر اقبال ولد اکبر علی 42 سال سکنہ ہائے 30 جی ڈی کے ناموں سے ہوئی۔