بیجنگ (یواین پی) چینی صدر شی جن پھنگ نے یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل اور یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیئن سے ملاقات کی، جو 24 ویں چین-یورپی یونین رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کے لیے چین می موجود ہیں۔جمعرات کے روز اس موقع پر شی جن پھنگ نے کہا کہ گزشتہ سال کے آخر سے دونوں صدور کے دوروں اور اسٹریٹجک، اقتصادی اور تجارتی، سبز اور ڈیجیٹل شعبوں میں چین اور یورپی یونین کے اعلیٰ سطحی مذاکرات نے بھرپور نتائج حاصل کیے ہیں اور چین- یورپی یونین تعلقات میں استحکام اور ترقی کی مثبت رفتار دیکھی گئی ہے جو دونوں فریقوں کے مفادات اور عوام کی توقعات کے عین مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ فریقین کو چین اور یورپی یونین کے تعلقات کی رفتار کو برقرار رکھنے کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے۔ شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ دنیا ایک صدی میں نظر نہ آنے والی بڑی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے ۔ چین اور یورپی یونین ، کثیر پولرائزیشن کو فروغ دینے والی دو بڑی طاقتوں ، گلوبلائزیشن کی حمایت کرنے والی دو بڑی منڈیوں ، اور تنوع کی وکالت کرنے والی دو بڑی تہذیبیں ہیں ، اور ان کے دو طرفہ تعلقات ، عالمی امن و استحکام اور خوشحالی کے ضامن ہیں۔ صدر شی نے کہا کہ چین اور یورپی یونین کی ذمہ داری ہے کہ وہ دنیا کے لئے زیادہ استحکام، ترقی کے لئے زیادہ ترغیب، اور عالمی حکمرانی کے لئے زیادہ رہنمائی اور حمایت فراہم کرنے کے لئے مل کر کام کریں. اس سال چین اور یورپی یونین کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی 20 ویں سالگرہ بھی ہے۔