بیجنگ (یو این پی) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے ایک اجلاس میں معاشی کام کا تجزیہ اور مطالعہ کیا ہے۔ جمعہ کے روز چینی نشر یاتی ادارے کے مطا بق اجلاس میں سینٹرل کمیشن فار ڈسپلن انسپکشن اور ریاستی نگرانی کمیشن کی ورک رپورٹ کی سماعت کی گئی، 2024 میں انسداد بدعنوانی کے کام کا بندو بست کیا گیا اور “کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ڈسپلنری ایکشن پر ضوابط” کا جائزہ لیا گیا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔