اوکاڑ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سب کیمپس دیپالپور-اوکاڑہ میں “مٹی اور پانی کے بہتر معیار کے لیے نائٹروجن کھاد کا پائیدار استعمال” کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا. “ساؤتھ ایشین نائٹروجن ہب” نے زرعی یونیورسٹی کے دیپالپور-اوکاڑہ کیمپس میں ایک معلوماتی سیمینار کی میزبانی کی، جس میں مٹی اور پانی کے بہتر معیار کیلئے نائٹروجن کھاد کا پائیدار استعمال” بارے کسانوں کی رہنمائی کی گئی. اس تقریب میں کم و بیش 300 کسانوں نے شرکت کی. پروگرام کے آغاز میں ڈاکٹر طاہر منیر بٹ نے شرکاء کا خیر شُکریہ ادا کیا، اور جدید زرعی طریقوں کو فروغ دینے کیلئے ایسے اقدامات کو ناگزیر قرار دیا.”ساؤتھ ایشین نائٹروجن ہب” کے پراجیکٹ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر طارق عزیز نے تقریب کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی. ڈاکٹر عبدالوکیل نے نائٹروجن کے کم سے کم استعمال سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کی حکمت عملی پر معلوماتی لیکچر دیا ڈاکٹر طاہر مقصود نے نامیاتی اور غیر نامیاتی کھادوں کے مؤثر استعمال کیلئے قیمتی تجاویز دیں ڈاکٹر نسیم نے ضرورت سے زیادہ نائٹروجن کھاد کے استعمال کا مٹی، پانی و ماحول پر مضر اثرات کے بارے میں آگاہی دی. یونیورسٹی کے طلباء نے مٹی کی صحت و کھادوں کے مناسب استعمال کے حوالے سے فکر انگیز ٹیبلو کے ساتھ شرکاء کو محظوظ کیا. “مٹی کے عالمی دن” کے حوالے سے پوسٹر و شارٹ ڈاکومنٹری مقابلہ جات میں کامیاب امیدواروں کو شیلڈز و سرٹیفکیٹ دے کر حوصلہ افزائی کی گئی. اسٹیج سیکرٹری کی ذمہ داریاں ڈاکٹر پروین و ڈاکٹر عرفان سہیل نے ادا کیں. جنرل سیکرٹری انجمن کاشتکاران فیصل آباد رانا محمد خاں۔ چوھدری مقصود احمد جٹ چیئرمین پوٹیٹو ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ ،چئیرمین میظ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ پنجاب پاکستان نے بتایا خوراک کے لئے زمین اور پانی ضروری ہے۔ زمین کا صحت مند ہونا لازمی ہے۔ مزید کہا نیشنل سیکورٹی فوڈ سیکیورٹی کے ساتھ سیڈ سیکورٹی کو بھی دیکھنا ہو گا۔ ماحولیاتی آلودگی کلائیمیٹ چینج سے کسانوں کے مسائل بڑھ رہے ہیں پیداوار کم ہو رہی ہے گندم آلو میں پروٹین کی کمی ا رہی ہے سے دیگر شرکاء میں ڈاکٹر محمد عارف خاں ایوب ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فیصل آباد۔ ڈاکٹر محمد ندیم اشرف سوائل سائنسز زرعی یونیورسٹی فیصل آباد۔ ڈاکٹر عبدالقدیر سوائل سائنسز زرعی یونیورسٹی فیصل آباد۔ چوہدری شوکت چدھڑ صدر ایگریکلچر فوڈ چیمبر ریسرچ ایسوسی ایٹ محمد رضوان۔ راۓ سجاد حسین ناصر کھرل ایڈوکیٹ اوکاڑہ پروگریسو فارمر۔ رانا وحید احمد خاں فارم مینجر زرعی یونیورسٹی دیپالپور اوکاڑہ کمیپس۔ پروگریسیو فارمر چوہدری محمد اقبال محمود گولڈ میڈلسٹ شامل ہیں ۔ ڈاکٹر ثناء اللّہ نے شرکاء کا شُکریہ ادا کیا اور سوائل سائنس فیکلٹی و طلباء کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا. مہمانوں میں شیلڈز پیش کی گیں