شیخوپورہ،ڈی ایچ کیو ہسپتال میں جان بچانے والی ادویات غائب مریضوں کاا اظہار تشویش

Published on December 10, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 143)      No Comments

شیخوپورہ (یو این پی)ڈی ایچ کیو ہسپتال میں جان بچانے والی ادویات غائب مریضوں کاا اظہار تشویش وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ میں حالات خراب جان بچانے والی ادویات سمیت ایکسرے مشین بھی بند پڑی ہے جبکہ پرائیویٹ میڈیکل سٹور سے ادویات خرید خرید کر مریضوں کے لواحقین بلبلہ اٹھے ہیں ہسپتال میں ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو دینے کے لئے ادویات بھی ناپید ہوچکی ہیں اسکے ساتھ ساتھ ایمر جنسی کی صورت میں ہسپتال انتظامیہ بھی بے حس ہو چکی ہے جبکہ نئی آنے والی ایم ایس بھی ادویات پوری نہیں کروا سکی شہریوں نے سرکاری ہسپتال میں تشویشناک صورتحال پر شدید غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب اور سیکرٹری ہیلتھ سے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی خراب صورتحال پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy