پی ایس ایل9؛ میچز کہاں ہوں گے! شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر

Published on December 11, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 151)      No Comments
 
افتتاحی تقریب لاہور جبکہ پلے آف مرحلے کے زیادہ تر میچز کراچی میں کروائے جانے کا امکان 
 لاہور(یو این پی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے میچز پاکستان میں ہی کروانے پر غور شروع کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے میچز پاکستان میں کروائے جانے کا امکان ہے، افتتاحی تقریب لاہور جبکہ پلے آف مرحلے کے زیادہ تر میچز کراچی میں کروائے جاسکتے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چار وینیوز کو فائنل کیا ہے جس میں لاہور، کراچی، راولپنڈی اور ملتان شامل ہیں۔وینیوز کے ناموں پر فرنچائز نے اعتراضات اٹھائے ہیں، انکا موقف ہے کہ ماہ فروری میں سرد موسم اور دھند کی وجہ سے میچز کا انعقاد مسئلے کا سبب بن سکتا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آغاز 9 سے 18 فروری کے درمیان متوقع ہے۔دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پلئیر ڈرافٹ رواں ماہ 13 دسمبر کو لاہور میں شیڈول ہے۔
Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题