کراچی(یو این پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز کراچی کنگز نے ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر فل سیمنز کو ہیڈکوچ بنانے کا اعلان کردیا۔ٹی20 ورلڈکپ 2016 کے فاتح ویسٹ انڈین ٹیم کے کوچ فل سیمنز نے کراچی کنگز کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ری بلڈنگ پراسیس کے بعد اس سیزن میں کراچی کنگز منفرد روپ اور میچ وننگ یونٹ کی شکل میں نظر آئے گی۔فل سیمنز نے کہا کہ کراچی کنگز کی مینیجمنٹ خاص طور پر ٹیم اونر سلمان اقبال کا مشکور ہوں، جنہوں نے فرنچائز کے نئے سفر پر کام کرنے کیلئے اپنی تمام تر سپورٹ کی یقین دہانی کرائی۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ فل سمینز 1987 کے ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرتے ہوئے کراچی کنگز کے ہوم گراؤںڈ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیل چکے ہیں۔