تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں 18دسمبر سے 1جنوری تک ہونگی

Published on December 13, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 193)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن فیصل آباد محمد کاشف نے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو موسم سرما کے حوالے سے باقاعدہ ہدایات جاری کردی۔سی ای او ایجوکیشن محمد کاشف کے مطابق موسم سرما کی چھٹیاں 18دسمبر 2023ء سے 1جنوری 2024تک جاری رہیں گی، سکول 2جنوری 2024کو دربارہ تعلیمی سرگرمیوں کے لیے کھلیں گے۔موسم سرما کی تعطیلات کے دوران سکول مکمل بند ہوں گے،دوران تعطیلات امتحانات لینے پر پابندی ہوگی،سکولوں میں ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف کو بلانے پر بھی پابندی ہو گی۔ اس حوالے سے ڈی ای اوز، ڈپٹی ڈی ای اوز اور اے ای اوز پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy