فاروق آباد (یو این پی ) دھند کے دوران سفر اور موبائل فون سے پرہیز، ہیملٹ کا استعمال ضرورکریں چھوٹے بچوں کو موٹرسائیکل کار وغیرہ چلانے مت دیں ٹریفک پولیس انچارج فاروق آباد سب انسپکٹر محمد آصف بھٹی تفصیلات کے مطابق فاروق آباد شہر اور گردونواح کے لوگ شدید دھند میں ڈرائیونگ کے دوران فوگ لائٹس کا استعمال کریں سفر کے دوران موبائل فون سے پرہیز کریں اور اپنی لائن کا خاص خیال رکھیں پولیس کا ہے فرض مدد آپکی پر روشنی ڈالی گئی اس موقع پر انچارج ٹریفک پولیس محمد آصف بھٹی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے کسی قسم کا کوئی مسئلہ ہو پولیس کے جوان موقع پر پہنچے گے قانونی کارروائی کرنا ہمارے فرض میں شامل ہے اور عوام کو بھی چاہیے ہمارے ساتھ تعاون کرے شہری ہونے کا ثبوت دیں قانون کی پاسداری کریں ہیلمٹ کا استعمال کریں چھوٹے بچوں کو موٹرسائیکل کار وغیرہ چلانے مت دیں معصوم بچوں کو موٹرسائیکل کار وغیرہ چلانے پر پابندی عائد ہے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد اور مقدمات بھی درج کروائے جائیں گے شہریوں سے اپیل ہے قانون کی پاسداری کریں۔