ہم بیج آلو وائرس فری تیار کرتے ہیں لیب ڈائریکٹر ملک محمد احمد کھوکھر

Published on December 14, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 181)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز)پاک پتن میں ایک نجی ٹشو کلچر لیب نے پوٹیٹو فیلڈ ڈے منایا مہمان اعزاز چودھری محمد مقصود احمد جٹ آف اوکاڑہ چیئرمین پوٹیٹو ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ پنجاب تھے تلاوت کلام کے بعد شرکاء کو لیب دکھائی گئی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے لیب ڈائریکٹر ملک محمد احمد کھوکھر نے بتایا ہم بیج آلو وائرس فری تیار کرتے ہیں آرائشی پودوں پر بھی بڑا کام ہے مخدوم حسین نے بتایا ان کا ہم لیڈی روزیٹا کاشت کرتے ہیں ڈاکٹر فیصل حیات نے شرکاء کو تفصیل سے بتایا کہ 99٪بیج آلو درامدی ہے 1فیصد پرائیویٹ سیکٹر سے ہے۔ حکومتی شئیر برائے نام ہے انہوں نے پوٹیٹو گرورز کوآپریٹو سوسائٹی پاکستان کی خدمات کو سراہا چودھری محمد مقصود احمد جٹ چیئرمین پوٹیٹو ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ پنجاب ،نائب صدر پوٹیٹو گرورز کوآپریٹو سوسائٹی پاکستان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا سوسائٹی 1979 سے کاشت کاروں زراعت کے لئے کام کر رہی ہے۔ غیر سیاسی غیر منافع بخش پالیسی میکنگ ملک کی پہلی زرعی تنظیم ہے۔ ہم نے آلو کی کاشت ،مارکیٹنگ پروسیسنگ ایکسپورٹ پر کام کیا۔ سب کام اپنی مدد آپ کے تحت ہیں۔ انہوں نے کہا درامدی بیج آلو دن بدن مہنگا ہوتا جا رہا ہے وقت کی ضرورت ہے مقامی بیج کو فروغ دیا جائے جو ہمارے موسم کے عین مطابق ہے ڈارمینسی پوری ہے بروقت کاشت ہو گا۔ انہوں نے ٹشو کلچر لیب کو معیاری قرار دیا۔ خرم واحد نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا چودھری محمد مقصود احمد جٹ کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔ شرکاء کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy